Nov 10, 2020 05:32 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Solar Energy and Hydropower will save Pakistan 5 billion $ in the next 20 years, World Bank
اسلام آباد، ورلڈ بینک کی پاکستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو سورج اور ہوا سے توانائی کے حصول پر تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہیے کیونکہ متبادل توانائی میں ہی پاکستان کے پاور سسٹم کا مستقبل ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030 تک کم از کم 30 فیصد بجلی شمسی توانائی اور ہوا سے حاصل کرنا ہوگی، متبادل توانائی سے نہ صرف لاگت اورگرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اگلے 20 سال میں پاکستان کو 5 ارب امریکی ڈالر کے اخراجات کی بچت ہوگی۔
پاکستان کو توانائی کے لئے زیادہ طویل المدتی پالیسی پرغور کرنے کی ضرورت ہے اور گھریلو و درآمد شدہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی لائی جانی چاہے، پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے چکر کو دہرانے سے بچنے کی ضرورت ہے جس کے لیے متبادل توانائی کے منصوبوں اور ٹرانسمیشن سسٹم سے وابستہ سرمایہ کاری کا عمل فوری شروع کرنا چاہیے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان شمسی اور ہوا کے مقامی وسائل پر زیادہ انحصار کے ثمرات حاصل کرسکتا ہے۔