Nov 10, 2020 05:34 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Lahore- PIA announces new Umrah policy 2020
لاہور، پی آئی اے کا نئی عمرہ پالیسی کا اعلان، جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوہوگی
پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اورمدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جو کہ 31 دسمبر2020 تک لاگو رہے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹرزم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔
پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفرسے کم ازکم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔