Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2020 05:37 pm views : 247

Location : Astor

Astor- If the government tries to rig the GB election, the people will not give up, Maryam Nawaz says no wolf can rule the land of lions
  • Urdu

استور، حکومت نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی تو عوام نہیں چھوڑے گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے دل سے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی، استور میں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے۔ حکومت نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی تو عوام نہیں چھوڑے گی۔
گلگت بلتستان کے علاقے استور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان شیروں کی دھرتی ہے، گیدڑ صرف وعدے کرتے ہیں شیر نبھاتے ہیں۔ ہم وعدے کرنا اور ان کا نبھانا جانتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو فور جی انٹرنیٹ ملنا چاہئے۔ چاہتی ہوں یونیورسٹی اور کالجز میں پڑھنے والی مقامی خواتین کو مفت لیپ ٹۡاپس دیئے جائیں۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جس طرح آئے ہیں اسی طرح چلے جائیں گے۔ انہوں نے ایک والد کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا، مجھے حق کی آواز اٹھانے پر حراست میں لیا گیا۔ شیروں کی سرزمین پر کوئی گیدڑ حکومت نہیں کر سکتا۔ انسان حکومت اپنی عزت کیلئے کرتا ہے، ذلت کی حکومت سے عزت کی موت اچھی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پورا پاکستان اس جعلی حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔ دواؤں کی قیمت میں 600 فیصد اضافہ ہو گیا، اب مرنا بھی آسان نہیں۔ پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان کے عوام رو رہے ہیں۔ نوازشریف نے پاکستان سے دہشت گردی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا۔ اگر دھاندلی کی کوشش کی تو عوام تمھیں نہیں چھوڑے گی، ان کو گھروں تک پہنچا کر آئیں گے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved