Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2020 05:40 pm views : 238

Location : Domestic Place

Karachi- Approval of compensation to the rain-affected districts of Sindh
  • Urdu

کراچی، سندھ کے بارش سے متاثرہ 20 اضلاع کے متاثرین کو معاوضے کی منظوری

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے انسانی ضیاع / نقصانات کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اصولی طور پر حالیہ بارش سے متاثرہ اعلانیہ آفت زدہ قرار 20 اضلاع کے متاثرین کیلیے معاوضے کی فراہمی کو منظوری دے دی ہے لیکن معاوضے کی رقم کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایم بی آر قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ حکومت پہلے ہی 20 اضلاع کو آفت زدہ اضلاع قرار دے چکی ہے،اجلاس کو بتایا گیا کہ موسلا دھار بارش سے 149 افراد ہلاک ، 103 افراد زخمی اور 19858 مویشی ہلاک ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے8ارب روپے مالیت کے نقصانات پر کام کیا اور کہا کہ ان کی حکومت پورے سندھ کے غریب متاثرہ لوگوں کو بحالی کیلیے معاوضہ دے گی، انھوں نے مختلف نقصانات کیلیے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا اور اصولی طور پر  اس رقم کی فراہمی کیلیے منظوری دیدی لیکن معاملہ حتمی منظوری کیلیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرہ افراد کو یہ  اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ دی جائے گی انھوں نے چیف سکریٹری ممتاز شاہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ بینک سے بات کریں اور کارڈز کے اجرا کیلیے جلد سے جلد تفصیلی لائحہ عمل طے کریں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved