Nov 11, 2020 05:11 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- PML-N demands to make Karachi incident report public
اسلام آباد، ماضی میں ہم بھی جذبات میں آگئے تھے جوبجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگادیئے، شاہد خاقان عباسی
احتساب عدالت کے باہرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی واقعہ کی رپورٹ کا خلاصہ آیا، کراچی واقعے کے حقائق کا عوام کوعلم ہونا چاہیے، ایک ملک کے وزیراعظم کی تضحیک کرسکتے ہیں توعوام کا حق ہے کہ وہ جانے کہ آئی جی واقعہ کے حقائق کیا ہیں۔ کراچی رپورٹ کوپبلک کیا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جذبات میں آکرآئی جی سندھ کو اغوا کیا جاسکتا ہے توجذبات میں آکرعوام کے مسائل بھی حل کرنے چاہیئں، ہم بھی جذبات میں آگئے تھے اور بجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کورٹ میں سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست کی ہے، براہ راست سماعت کا خرچ ہم اٹھائیں گے، مجھ پرکرپشن نہیں اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے، سوا دوسال ہو گئے اورکیس کا پتہ ہی نہیں چلا، ایک ملزم مفتاح اسماعیل کا نام نیب نے وعدہ معاف گواہ کے طورپرلکھا۔
دس ہزار سے زائد صفحات میں سے سینکڑوں پڑھنے کے قابل نہیں ہے ، اس کیس کو براہ راست ٹی وی پر چلایا جائے تمام اخراجات کو ہم برداشت کرینگے۔