Nov 12, 2020 04:41 pm
views : 199
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 349,992 Cases and 7,055 Deaths,Multiple workers at Karachi airport contract coronavirus
کورونا کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چونتیس افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
ملک بھر میں
کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں
کورونا کےایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی
کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال
کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار 088 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں
مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں
مزید 34 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 055
ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 072 ، پنجاب میں ایک
لاکھ8 ہزار 221، خیبرپختونخوا 41 ہزار 258 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 765،
بلوچستان میں 16 ہزار 226 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 041 اورگلگت بلتستان میں 4
ہزار 409 تعداد ہوگئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چھ ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی
ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔