Nov 12, 2020 04:45 pm
views : 193
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran Happy with Revival of Textile Industry of Faisalabad
اسلام آباد،ماشااللہ ہمارا ملک کورونا وبا کےباوجودصحیح سمت پرگامزن ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران
خان نے 30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہونے پر کہا کہ ماشااللہ
ہمارا ملک کورونا وبا کےباوجودصحیح سمت پرگامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 30 سال بعد
ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماشااللہ
ہمارا ملک کورونا وبا کےباوجودصحیح سمت پرگامزن ہے۔
دوسری جانب معاون
خصوصی ڈکٹرشہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا
کہ سب سےبڑی صنعت کو30سال میں تباہی کےدھانےپرکھڑاکردیاگیا، کپتان نےصنعت
ٹھیک کرنے کابیڑااٹھایااور2سال قبل اصلاحاتی پیکج دیا، نتیجتاًٹیکسٹائل کی
صنعت100فیصداستعداد پر فعال ہے۔
ڈکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ بہت سےیونٹ
اپنی استعداد بڑھانے کے لیے توسیع کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 2 لاکھ
مزدوروں کی کمی کےسامنےکااندازہ ہے، کپتان کی سربراہی میں قوم چوروں لٹیروں
کو انجام کی طرف جاتا دیکھ رہی ہے، پاکستان عالمی دنیا میں کھویا ہوا مقام
اور عظمت رفتہ بھی پھرحاصل کرے گا۔