Nov 12, 2020 05:02 pm
views : 214
Location : Foreign Office
Islamabad- Pakistan condemns bomb blast at WWI memorial in Jeddah
اسلام آباد،پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان
نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا
سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کے
شہر جدہ میں قبرستان پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملےمیں زخمی
افرادکی صحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے، سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
خیال
رہے سعودی عرب کے شہرجدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں دھماکے میں
چارافرادزخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ قبرستان پہلی عالمی جنگ میں
مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب ہورہی تھی ، جس میں غیرملکی سفارتکاربھی
موجودتھے۔
حملےمیں یونانی قونصلیٹ اورسعودی سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان گورنرمکہ کا کہنا تھا حملے کے بعدغیرمسلموں کےقبرستان کےاطراف سیکیورٹی سخت کردی ہے، حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔