Nov 12, 2020 05:07 pm
views : 198
Location : Different Places
Lahore- Younis Khan appointed Pakistan's batting coach until T20 World Cup 2022
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیاہے ، دورہ نیوزی لینڈ سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
پاکستان
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ یونس خان کو 2022
کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیاہے اور وہ دورہ نیوزی لینڈ
سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کی مصروفیات نہ
ہونے پر یونس خان ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں کام کریں گے ، یونس خان کے
تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایاہے ۔ ان کے علاوہ سابق
کرکٹر ارشد خان کو قومی ویمن ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کیا گیاہے ۔ یاد رہے
کہ یونس خان دورہ انگلینڈ پر بھی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے ۔