Nov 13, 2020 03:05 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 37 deaths by coronavirus, 2,304 new cases in one day
کراچی، کورونا آؤٹ آف کنٹرول، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 37 افراد کی زندگیاں نگل لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 822، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 472، بلوچستان میں 16 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416، اسلام آباد میں 23 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 47 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 923 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 563 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 455، سندھ میں 2 ہزار 718، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 303، اسلام آباد میں 250، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 118 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔