Nov 13, 2020 03:13 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Lahore- 163,940$ transferred to Salman Shahbaz's account in the name of Patoki's milk seller
لاہور، شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دودھ والا بھی سامنے آگیا
نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو شواہد مل گئے کہ سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں پتوکی کے دودھ فروش رانا محمد ذیشان جاوید کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہوئے۔
رانا محمد ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کر رہا ہوں، 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے جس کے بارے میں مجھے کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا تھا۔
محمد ذیشان جاوید کے مطابق میرا شہباز شریف یا ان کی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے، میرا سلمان شہباز سے بھی کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین نہیں ہے، میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے۔