Nov 13, 2020 03:15 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- Asif Zardari's request for transfer of NAB reference from Islamabad to Karachi has been declared inadmissible
اسلام آباد، آصف زرداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی جانب سے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے، ریفرنس منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔