Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2020 03:18 pm views : 239

Location : Domestic Place

Karachi declared third most polluted city in the World
  • Urdu

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر، پنجاب میں بھی اسموگ کا راج، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے

یو ایس ایئر کوالٹی انڈیکس نے شہر کے فضائی معیار کو انتہائی آلودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 372 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی۔ جس کے باعث  صبح کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ اسموگ کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں میں بیماری کا خدشہ ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر اسموگ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ جس کے تحت چنیوٹ میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مختلف تھانوں میں 36 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جب کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں استعمال کرنے پر 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
طبی ماہرین نے اسموگ اور مضراثرات دھوئیں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ اور مضر صحت دھویں سے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات سے گلے ،سانس اور آنکھوں میں جلن جیسے امراض میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved