Nov 14, 2020 03:19 pm
views : 274
Location : Domestic Place
Islamabad- SPI shows decline for second consecutive week in Pakistan, PM Imran
اسلام آباد، انشاءاللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر کے دیگرحصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس دوسرےہفتے بھی قیمتوں میں گراوٹ کی خبردے رہا ہے۔
وزیراعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کیلئے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔
خیال رہے کہ کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھ دیا ہے، کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔