لاہور، را ملک کے اہم سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے، شیخ رشید
لاہور میں پریس کانفرس کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین واپس آگئے ہیں، اب نوازشریف کو بھی آجانا چاہیے ، نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہیں، مریم نواز بھی نااہل ہیں، انہوں نے شہباز شریف کو مفلوج کردیا ہے، شہباز شریف، نواز شریف کے غیر سیاسی اور غیر اخلاقی بیان کے سامنے نہیں کھڑے ہو سکتے، اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اگلی نسل کا کوئی راستہ نکلے، مریم نواز نے بات کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا لیا ہے۔ مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کی نفی کی ہے، وہ ایک ٹکٹ میں 2 مزے لے رہی ہیں، ان کے پیر زمین پر بھی ہیں اور وہ آسمان کو بھی چھورہی ہیں۔ مریم نواز نے بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا لیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج جیسا کرو گے ویسا بھرو گےکے مطابق جواب دیتی ہے، ملک میں بھارت کے بیانیے پر جس نے بھی کام کیا اس کی سیاسی قبر ہی بنی ہے، وزیر اعظم کورونا کے باوجود معیشت میں استحکام لائے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان محنت کررہے ہیں، 30 دسمبر سے پہلے منہگائی کو کنٹرول کرلیں گے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ عمران خان حکومت میں رہیں یا نہ رہیں،وہ کسی کرپٹ سے معاملہ نہیں کر سکتے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کواندورنی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے، وہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک معاہدہ نہیں دیکھنا چاہتا، اس لئے پاکستان میں دہشت گردکارروائیاں ہوسکتی ہیں۔