Nov 14, 2020 03:30 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Karachi- Bakhtawar Bhutto to get engaged with son of US-based businessman on Nov 27
کراچی، آصف زرداری کی بیٹی بختاور کی منگی طے ہوگئی، منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحب زادی بختاور کی منگنی رواں ماہ کی 27 تاریخ کو طے ہو گئی۔بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحب زادی بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو چوہدری یونس کے صاحب زادے محمود سے ہوگی۔
منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی، مہمانوں کو منگنی کے دعوت نامے بھی بھجوا دیےگئے، بختاور کے منگیتر محمود، یونس چوہدری کے صاحب زادے ہیں۔دعوت نامے میں مہمانوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ تقریب میں شرکت سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں گے، اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹے قبل بلاول ہاؤس کراچی کو بھجوائی جائے گی۔
مہمانوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ تقریب کے دوران اپنا موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، سیل فون تقریب میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تقریب میں آفیشل فوٹو گرافر ہی کو منگنی کی تصاویر لینے کی اجازت ہوگی، مہمانوں کو بھی وہی تصاویر دی جائیں گی۔
تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔