Nov 14, 2020 03:33 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Lahore- PIA employees will be laid off under a voluntary separation scheme, Dismissing 3,500 PIA employees will save Rs 4.2 billion annually.
لاہور، ساڑھے تین ہزار پی آئی اے ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ تیار
پی آئی اے کے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا۔اس رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔رضا کارانہ اسکیم کے تحت ملازمین کو بقایاجات ڈھائی سال میں ملیں گے۔
پی آئی اے کے 3500 ملازمین فارغ کرنے سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔اس رضا کارانہ اسکیم کا منصوبہ منظوری کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مشیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کیا گیا۔ای سی سی کی جانب سے پی آئی اے کے ملازمین کی فراغت کے منصوبے پر غور کرنے کیا جائے گا۔