Nov 15, 2020 02:51 pm
views : 219
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 356,904 Cases and 7,141 Deaths,Pakistan reports 2,443 new coronavirus cases in one day
اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہوگئی
ملک بھر میں کورونا
وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں
میں مزید 32 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ
اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا
کے 2 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی
تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی
تعداد بڑھ کر 26 ہزار 538 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ
23 ہزار 225 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات
رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 141 ہوگئی۔
سندھ
میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 738 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 993،
خیبرپختونخوا 41 ہزار 990 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 994، بلوچستان میں 16
ہزار 393 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 349 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 447 تعداد
ہوگئی۔