کوئٹہ،پسنی میں 17ارب روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بلوچستان کے
علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی نے مشترکا کارروائی کرتے
ہوئے 17 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔
ترجمان
پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے علاقے
شادی کور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں میں چھپائی گئی 101 کلو
گرام کرسٹل اور 2700 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے
کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 17.275ارب
روپے کے لگ بھگ ہے۔ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، تاہم فورسز نے
بروقت کارروائی کرکے اسمگلنگ کی بڑی کوشش کانام بنادی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کامیاب کارروائی پر اہل کاروں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
واضح
رہے کہ 3 روز قبل 12 نومبر کو پسنی کے تنگ بازار میں پاکستان کوسٹ گارڈز
نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 ارب روپے مالیت کی کرسٹل
اور ہیروئن برآمد کی تھی جس میں 143 کلو گرام کرسٹل اور 608 کلو گرام
ہیروئن شامل تھی۔