Nov 15, 2020 07:13 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Multan- India using its territory to sabotage CPEC, says Shah Mahmood Qureshi
ملتان،دنیا سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر بھارت کے تخریبی منصوبوں کا نوٹس لے،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر امن کیلیے سوچے
اور بھارت کے تخریبی منصوبوں کا نوٹس لے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام
چاہتا ہے تاہم ہمیں دشمن کے عزائم کو سمجھ کر ناکام بنانا ہے، بھارت کی
سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، ہندوستان پاکستان کی
صلاحیتوں کو جانتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اس لئے دنیا
کو بھارت کے منصوبے کا نوٹس لینا چاہیے، دنیا کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ وہ
عقل کے ناخن لے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت
کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام لانے کی
کوشش کررہا ہے، ہمیں متحد ہوکر دشمن کےعزائم کو سمجھنا اور ناکام بنانا
ہوگا، بھارت سمیت دنیا پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے، بھارت نے
دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ بنا رکھےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سیاسی
مصلحتوں سے بالاتر ہو کر امن کے لیے سوچے، تمام شواہد پاکستانی عوام اور
دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں، دنیا کو بھارت کے تخریبی منصوبوں کا نوٹس
لیناچاہیے۔