جے ڈی سی کی جانب سے اولڈ ایج ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
فلاحی ادارے جے ڈی سی کیجانب سے بے سہارا بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کا سنگ بنیادپاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے رکھا۔اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگ شہریوں کو رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گئی۔
آفتاب جہانگیر کاکہنا تھا کہ اس منصوبے میں جے ڈی سی کی مدد کیلئے ہمہ وقت حاضر رہوں گا،دنیا بھر میں معاشرے کے بے سہارا بزرگ افراد کیلئے اس قسم کے ادارے موجود ہوں جبکہ اب شہر کراچی میں بھی یہ کام ہونے جارہا ہے۔
ظفر عباس کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کیلئے مخیر حضرات کا تعاون قابل ستائش ہے انکاکہنا تھا کہ ہمارا گلشن اقبال والا اولڈ ایج ہوم میں جگہ کم پڑ رہی تھی اس لئے یہ اولڈ ایج ہوم بنا رہے ہیں۔a