Nov 16, 2020 02:05 pm
views : 230
Location : Gilgit Baltistan
Gilgit- PTI wins Gilgit-Baltistan elections but falls short of majority
گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، تمام نتائج موصول ہوگئے
گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔
انتخابات میں تمام 23 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 9 نشستوں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کو 4، مسلم لیگ (ن) کو دو اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک نشست ملی جبکہ 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ نتائج آنے پر گلگت کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور متوقع فتح یاب امیدواروں کے کارکنوں نے جشن منایا۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، ہارنے والوں کو لوٹا پارٹی سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔