Nov 16, 2020 02:58 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Government has announced a reduction in the prices of petroleum products
اسلام آباد، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،وزارت خزانہ نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں کی گئی کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔