نوشہرہ میں وین پھسل کر کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق،ہلاک شدگان میں 2 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں
زیارت کاکا صاحب سے نوشہرہ کینٹ آنے والی بس الٹنے سے 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔
ریسکیو نے زخمی ہونے والے افراد کو کینٹ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 2 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔