Nov 16, 2020 03:15 pm
views : 203
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahid Khaqan and Miftah Ismail have been indicted in the LNG reference
اسلام آباد، ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کردی گئی
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر پر ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت پانچ ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
عبداللہ خاقان عباسی کو کورونا وائرس کے باعث گھر پرعدالتی اسٹاف کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی، عبداللہ خاقان عباسی نے بھی صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
احتساب عدالت نے ملزمان آغا جان اختر اور عظمیٰ عادل پر بھی فرد جرم عائد کی تاہم دونوں ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزمان حسین داؤد اور عبدالصمد داؤد پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد، دونوں ملزمان کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ احتساب عدالت میں موجود تھے، ان ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔
شاہد خاقان عباسی کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد کورٹ روم سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔ایل این جی ریفرنس میں استغاثہ سے 19 نومبر کو شہادتیں طلب کر لی گئی ہیں۔