Nov 17, 2020 02:35 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Karachi- Emergency measures have been taken for the rehabilitation of KCR
کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، کے سی آر کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات،پاکستان ریلوے کی جانب سے 11 بوگیاں اور 2 انجن سٹی ریلوے سٹیشن پہنچا دیئے گئے
کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر دو دہائیوں بعد کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر دیئے گئے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے 11 بوگیاں اور 2 انجن سٹی ریلوے سٹیشن پہنچا دیئے گئے، واشنگ ٹریک پر ٹرین کی دھلائی اور مینیٹی ننس کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹرین میں ایل سی ڈی، چارجنگ پوٹ کینٹین، واش روم اور پنکھوں سمیت دیگر سہولیات بھی رکھی گئی ہیں۔
انیس نومبر سے اورنگی ٹاؤن تا پپری سٹیشن تک سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔ برسوں بعد کے سی آر کی بحالی سے بہتر سفری سہولت میسر آنے کی توقعات پر شہری اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مخصوص روٹ پر آزمائشی طور پر ٹرین چلائی جائَے گی، جس کے بعد ٹرین کی سپیڈ اور سفری دورانیہ کا حتمی تعین کیا جائے گا۔