Nov 17, 2020 02:37 pm
views : 215
Location : Accountibility Courts
Islamabad- Former President Asif Ali Zardari and Faryal Talpur's plea for exemption from attendance has been granted
اسلام آباد، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔
دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکا۔گزشتہ سماعت پر بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے تھے۔
ملزم کے وکیل ارشد تبریز آئیسولیشن میں ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ارشد تبریز اپنا جونیئر وکیل مقرر کریں تاکہ ان کی غیر موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کر سکیں۔