Nov 17, 2020 02:43 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Karachi- Winter may be longer than usual and the temperature may be lower than normal, Meteorological Department
کراچی،سائبرین ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، آئندہ دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہوگیا ہے البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہواؤں کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں درجہ حرارت مزید گرنےکا امکان ہے اور رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔