Nov 17, 2020 03:51 pm
views : 198
Location : Domestic Place
Karachi- Mother of an innocent girl who was raped in Kashmore has demanded treatment from a private hospital
کراچی،کشمور میں زیادتی کا شکار معصوم بچی کی والدہ نے نجی ہسپتال سے علاج کرانے کا مطالبہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ورکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کشمور میں زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی علیشاء کی عیادت کی۔ اس موقع پر این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج معصوم بچی کی والدہ نے نجی ہسپتال میں علاج کرانے کا مطالبہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی میں علاج سے مطمئن ہوں لیکن مجھے ڈر لگ رہا ہے، ماں ہونے کے ناطے چاہتی ہوں کہ میری بچی کا علاج مزید اچھے ہسپتال میں کرایا جائے۔
بچی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر جمال کا کہنا تھا کہ بچی کو انفیکشن ہے، جس کو ہم دوائیں دے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اینٹی بائیوٹک سے انفیکشن کور ہوجائے گا، لیکن ماں چاہتی ہے کہ اس کو نجی ہسپتال شفٹ کیا جائے، ہم ریفر نہیں کررہے لیکن والدین کی خواہشات کو ترجیح دے رہے ہیں۔