Nov 18, 2020 01:45 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Karachi- Economy on positive trajectory regardless of COVID-19: Hafeez Shaikh
کراچی، گورننس میں بہتری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، مشیر خزانہ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے دی فیوچرسمٹ سے ویڈیولنک خطاب کے دوران کہا کہ ماضی کو سمجھے بغیر پیشرفت مشکل ہے، پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں سیاسی استحکام نہیں رہا اور کوئی بھی وزیراعظم اپنی مقررہ معیاد پوری نہیں کرسکا۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امدادتقسیم کی اور کورونا صورتحال میں حکومت نے کاروباری برادری کے لیے خصوصی پیکیج دیا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے، سستے قرضے دیئے گئے اور گزشتہ سال 250 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے جب کہ اب حکومت نے انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کا پیکچ دیا ہے، ملک میں اب اضافی بجلی رعایتی ٹیرف پر استعمال کی جاسکے گی، اب اگر صنعتوں کی اضافی پیداوار ہوگی تو معاشی ترقی میں بھی مدد ہوگی۔