Nov 18, 2020 02:45 pm
views : 202
Location : Domestic Place
Islamabad- PMLN has buried its politics by clashing with institutions, Sheikh Rasheed
اسلام آباد، (ن) لیگ نے اداروں سے ٹکرا کراپنی سیاست کودفن کردیا، شیخ رشید
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زندگی میں پہلی بارشفاف الیکشن دیکھا، گلگت بلتستان انتخابات سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی اس ماہ کے آخرمیں گلگت بلتستان میں دوتہائی اکثریت ہوگی، چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے کہا جوحلقہ کھولنا چاہیں کھولیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں سارا کام دوسروں نے خراب کیا ہے، کبھی کہتے ہیں دوسروں سے بات کریں گے، اب یہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، کیا اسٹیبلشمنٹ آسمان سے اتری ہے وہ بھی انہی کی ہے۔
سیاستدانوں کوسیاستدانوں سے ہی بات کرنا پڑتی ہے، پوری فوج عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اوراسٹیبلشمنٹ سے بات بھی نواز شریف کے بیانیے کی نفی ہے۔ پاکستان میں مافیا بھی بدنام ہو گیا ہے، ہر کیس کے پیچھے ایک چہرہ ہوتا ہے، کوئی استعفی نہیں دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ آپ آئندہ سال بھی رورہے ہوں گے کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنا لی، اپوزیشن شوق سے جلسے کریں، کورونا کی صورتحال کا پتا چل جائے گا، پی ڈی ایم لوگوں کو کورونا سے نہیں بچانا چاہتی، 30 دسمبرتک کورونا مزید پھیلا توحکومت کیلئے بہت بڑامسئلہ ہوگا، کابینہ میں ملک بھرمیں ماسک کی مفت تقسیم کی بات کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 14 کلومیٹر نیا ٹریک بحال کیا ہے اس کو بہترکیا جائے گا، 42 کلومیٹر تک دو پھیرے لگائے جائیں گے، یہ 8 پھیرے لگا سکیں گی اور48 کلومیٹر پرسندھ حکومت پل اورکراسنگ بنائے گی اوراگلے مرحلے میں اورنگی سے سٹی اسٹیشن تک ٹرین چلائی جائے گی۔