Nov 19, 2020 04:16 pm
views : 229
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan PM Khan lands in Kabul on his maiden visit
وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر پہلی بارکابل کا دورہ
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر افغانستان میں موجود ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم
عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی خصوصی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل
پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق
داؤد، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود
اورافغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی ہیں۔
کابل
ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان اوروفد کا استقبال افغان وزیرخارجہ محمد
حنیف اتمر نے کیا۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان افغان صدارتی محل پہنچے
جہاں افغان صدر اشرف غنی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف
آنر بھی پیش کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کے مستقل سلسلے کا حصہ
ہے، اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں
گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر پہلی بارکابل کا دورہ کررہے ہیں۔