Nov 19, 2020 04:19 pm
views : 208
Location : Different Places
Islamabad- PIA Engineers responsible for Havelian plane crash , says probe report
حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات چار سال بعد مکمل، رپورٹ جاری
حویلیاں طیارے حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں، رپورٹ میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی۔
ایئرکرافٹ
ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کردیں
جس میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے، واضح رہے کہ 7
دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔
تحقیقاتی
رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے
کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور
ہال نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ
پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو
اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی
تھی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے
طیارہ حادثے کا شکار ہوا، دوران پرواز انجن بلیڈ، پن کے ٹوٹنے سے پنکھے کی
رفتار کم ہوئی، پروپیلر کی رفتار کم ہونے سے اس کا الیکٹرانک پینل خراب
ہوگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑانے والے پائلٹ نے اس سے پہلے ایسی خرابی نہیں دیکھی تھی جبکہ طیارے کی آخری مینٹینس کینیڈا میں ہوئی تھی۔