Nov 19, 2020 05:02 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- ATC sentences JuD chief Hafiz Saeed to 10 years of imprisonment
جماعۃ الدعوۃ کے حافظ سعید کو دہشتگردی کے جرم میں مزید ساڑھے 10 سال قید
انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو قید کی سزا سنا دی۔
لاہور میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں۔
حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔
حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔