Nov 19, 2020 05:21 pm
views : 217
Location : Different Places
Sukkur- Covid-19 spreading in world where there are no rallies, Khursheed Shah
عمران خان نے خود 4 جلسے کر کے کوٹہ پورا کر لیا،خورشید شاہ
احتساب
عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے
رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میرے کیس کا اوپن ٹرائل کیا
جائے، جس میں میڈیا موجود ہو۔دنیا کو پتہ چلنا چاہیئے کہ میرا قصور کیا ہے
اور میں نے کیا جرم کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نیب کے قانون کو دیکھنا چاہیئے کہ یہ انتقامی قانون ہے یا اصلاحی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے 14 ماہ سے زائد قید میں رکھا ہوا ہے، میرے کیس کے ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، حکومتی لوگوں کا احتساب نہیں ہو رہا۔
سابق اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف بھی اُس وقت تک کارروائی نہیں ہونی چاہیئے جب تک کوئی ثبوت نہ ہو۔