Nov 20, 2020 01:25 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- NAB is committed to eradicate corruption under the policy of accountability for all, says Chairman NAB
لاہور، چیئرمین نیب کی افسران کو ٹھوس شواہد کیساتھ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت
قومی احتساب بیورو (نیب) میں قانونی مشیر اور اسپیشل پراسیکیوٹرز شامل کر کے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کر دی گئی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد قانونی مشیر اور اسپیشل پراسیکیوٹرز شامل کر کے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی ہدایت جاری کی ہے۔
چیئرمین نیب نےکہا کہ نیب احتساب سب کے لیےکی پالیسی کے تحت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نیب افسران ٹھوس شواہد پر تیاری کے ساتھ احتساب عدالتوں میں کیس کی پیروی کریں۔