Nov 20, 2020 01:27 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Lahore- Motorway Police has to make the highways safe, Murad Saeed
لاہور، موٹروے پولیس نے شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہے، مُراد سعید
شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پیٹرول آفیسرز کی دسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر مُراد سعید نے آئی جی کلیم امام کے ساتھ موٹروے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بننے والی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کو اہم ذمہ داریاں نبھانی ہیں۔
وفاقی وزیر مراد سعید کہتے ہیں کہ موٹروے پولیس نے شاہراہوں کو محفوظ اور لوگوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے افراد کی بہترین تربیت ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹروے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی اور موٹروے پولیس کو تمام وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔