Nov 20, 2020 01:30 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Lahore- New Zealand tour is very important, we will try to win the series and return, says Babar Azam
لاہور، نئی ذمہ داریوں کا دباؤ نہیں، ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں، بابر اعظم
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا ٹور بہت اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے تاہم ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور نئی ذمہ داریوں کا پریشر نہیں، کھیلتے ہوئے انجوائے کرتا ہوں جب کہ بیٹگ کا اضافی دباؤ نہیں، ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ہم سب کیلئے امتحان ہوگا، ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن زبردست ہے اور سیریز جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں تاہم اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔