Nov 21, 2020 03:24 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,843 new coronavirus cases, 42 deaths
کراچی، کورونا منہ زور ہوگیا، 24 گھنٹے کے دوران مزید 42 اموات ہوگئی، ایک ہی دن میں مزید 2843 نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 51 لاکھ 41 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 613 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 826، سندھ میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔