Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 22, 2020 03:02 pm views : 202

Location : Different Places

Islamabad- Opposition endangering peoples' lives, livelihoods: PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد، پی ڈی ایم مکمل لاک ڈاؤن ہونے اور نتائج کی ذمہ دار ہوگی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کے کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے، گزشتہ 15دن میں وینٹی لیٹرز پر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، دوسری لہر کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، پی ڈی ایم جان بوجھ کر جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے، این آر او کے لیے بےچین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم لاکھوں کا جلسہ بھی کرلیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مکمل لاک ڈاؤن ہونے اور نتائج کی ذمہ دار ہوگی، این آر او کے لیے بےچین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے، واضح کردوں  یہ لاکھوں کا جلسہ بھی کرلیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے جیسے اقدامات نہیں کرنا چاہتا جن سے معیشت کو نقصان ہو، ہماری معیشت مضبوط اور بحالی کے اشارے دینا شروع ہوئی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن کا  واحد  مقصد این آر او لینا ہے، اپوزیشن کو این آر او چاہیے چاہے زندگیاں  اور معیشت داؤ پر لگ جائے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved