Nov 22, 2020 09:25 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- Talent Contest program for children was organised by International Memon Organisation (IMO) in Bangladesh
آئی ایم او بنگلہ دیش چیپٹر کی جانب سے بچوں کیلئے مقابلوں کا انعقاد
بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے بچوں کیلئے صلاحیتوں کے مقابلےکا انعقاد کیا گیا ،اس پروگرام کا انعقاد آئی ایم او بنگہ دیش چیپٹر کے نائب صدر محمد عرفان اور انکی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ۔
پروگرام کا مقصد بچوں کی حواصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا،تاکہ وہ دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔
پروگرام میں بچوں کے درمیان ڈرائینگ،قرات،موسیقی،اور لطیفوں کے مقابلے کرائے گئے۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ایڈووکیٹ اختر حسین صدر ، چٹاگانگ میمن جمات نے بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کئے۔
تقریب میں حاجی ادریس گوند والا،فاروق بیکھا والا،زبیر صادق،غفار ناتھانی،آصف حسن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ آئی ایم او بنگلہ دیش چیپٹر کے ٹیم ممبرز عابد ہدا،محمد طلحہٰ،محمد صادق اور عرفان ناتھانی نے شرکت کی۔