ملتان، شاہ محمود قریشی کا حلقے کا موٹرسائیکل پر دورہ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
ملتان میں شاہ محمود قریشی نے این اے 156 کا
موٹرسائیکل پر دورہ کیا، حلقے کے کارکنوں اور دیگر شہریوں سے مسائل دریافت
کئے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر حلقہ این 156 کی یو سی 27 کے
مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، موٹر سائیکل پر وزیر خارجہ کو دیکھ کر کارکنوں
اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے حلقے
میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا
کہ حلقے کی جو گلیاں تنگ ہیں اور وہاں پر گاڑی نہیں جا سکتی، وہاں موٹر
سائیکل پر پہنچوں گا، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح
ہے۔