Nov 23, 2020 02:18 pm
views : 202
Location : Domestic Place
Islamabad- Educational institutions to remain closed till Jan 10 by COVID-19, winter vacations
اسلام آباد، وزرائے تعلیم اجلاس میں 25 نومبر سے 31 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دیدی گئی
وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزپہلے ہی صوبوں کوارسال کردی گئی ہے جس میں پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری سکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں 2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔
تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ 15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021ء میں لئے جائیں گے۔