Nov 23, 2020 03:10 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- Biden will make the release of Aafia Siddiqui possible, Babar Awan
اسلام آباد، جوبائیڈن عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے، بابر اعوان
وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابراعوان کہتے ہیں کہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن سے اُمید ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی ممکن بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب تک کی پیشرفت پربات چیت ہوئی۔
فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی بڑی ترجیح ہے، حکومت مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی کوششوں سےاب تک 5 ہزار پاکستانی قیدی واپس لائے گئے ہیں، حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان بالا میں وزارت خارجہ نے عافیہ کی رہائی کے لیے تازہ ترین کوششوں کا جائزہ رکھا ہے، انسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے یہ جائزہ رکھا گیا تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو17 سال ہوگئے ہیں، یہ دنیا میں نسوانی حقوق کی خلاف ورزی کا بڑا مقدمہ ہے۔