Nov 23, 2020 03:15 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Gujarati Supreme Council Organizes Book launching ceremony "Memon The History Makers"
کراچی،میمن گجراتی سپریم کونسل کے زیر اہتمام مصنف مقصود میمن کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد
میمن گجراتی سپریم کونسل کے تحت سیونگ ہومز کے اشتراک سے مقامی اسپورٹس کمپلیکس میں مقصود میمن موتی والا کی کتاب "میمن دا ہسٹری میکرز" کی تقریب رونمائی ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کتاب کے مصنف مقصود میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سے میمن برادری نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہا اور بہت کام کیے اور یہ تاریخ کا حصہ رہا ہے کہ قائد اعظم نے ہمیشہ میمن برادری کی خدمات کو سراہا۔ہمارے خون میں شامل ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کریں اور میمن برادری اسی سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ میں نے اپنی کتاب میں بھی میمن برادری کی نمایاں خدمات کی وضاحت کی ہے۔ میں میمن گجراتی سپریم کونسل کی جانب سے حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میمن گجراتی سپریم کونسل کے صدر کریم میگھانی کا کہنا تھا کہ میمن برادری کو ضرورت محسوس کرتے ہوئے مزید بہتر انداز میں چیریٹی کے کاموں میں آگے بڑھنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی محمد رفیق پردیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ صرف کشمیریوں بلکہ مسلم امہ کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہےاور امریکا میں نیا صدر منتخب ہوا ہے وہ نئی پالیسی لے کر آئے گا۔ہندوؤں کے تین کروڑ بھگوان ہیں اور جس سے ڈرتے ہیں وہ اسے اپنا بھگوان مان لیتے ہیں لیکن آج ہندو ہم سے ڈرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ہمیں اپنی کمزوریوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
تقریب میں چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی محمد رفیق پردیسی، سیکریٹری جنرل ورلڈ میمن آرگنائزیشن شعیب اسماعیل منگروریا، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر حنیف موٹلانی، ایم ایل ایف کے چیف ایگزیکٹو عبدالرحیم جانو، ورلڈمیمن آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر کے علاقائی سیکریٹری جنرل الطاف حبیب، نائب صدر انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن آصف مجید پاناوالا، طارق ایم اے رنگون والا، حاجی مسعود پاریکھ، ایچ ایم شہزاد، اختر یونس ارفع، حمزہ یعقوب تابانی، محمد شبیر، طارق یحیحیٰ احمد باوانی، حنیف ہارون، فیصل ابوبکر خانانی، جاوید ایچ کریم، محمد افضال، یحیحی پولانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔