Nov 24, 2020 03:31 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- World Economic Forum has named November 25 as the day for Pakistan.
اسلام آباد، ورلڈ اکنامک فورم نے 25نومبر کا دن پاکستان کے نام کردیا، صدر ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کا نام کردیا۔
ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان اسٹریٹیجی ڈےمنانے کا اعلان کیا ہے، اس دن پاکستانی قیادت کیلئے دن بھر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیراعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے۔
پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں منعقد کی گئی تقاریب میں دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی وزیراعظم سے سوال کرسکیں گے۔
پاکستانی وزراء بذریعہ وڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے۔