Nov 25, 2020 12:41 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports over 3,000 new cases for first time since mid-July
اسلام آباد، منہ زور کورونا مزید خطرناک ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے انسٹھ زندگیوں کا خاتمہ کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 786، سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314، بلوچستان میں 16 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573، اسلام آباد میں 27 ہزار 979 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 97 ہزار 703 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 32 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 904، سندھ میں 2 ہزار 858، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 339، اسلام آباد میں 291، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 151 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔