Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 25, 2020 12:46 pm views : 216

Location : Domestic Place

Islamabad- Kashmiris are losing their political and cultural identity due to Indian initiatives, Shah Mehmood Qureshi
  • Urdu

اسلام آباد، بھارتی اقدامات سے کشمیری اپنی سیاسی اور ثقافتی شناخت کھو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش پر توجہ مبذول کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے۔وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے، بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کشمیری نسل کشی اورکشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، کشمیریوں کی اراضی چھینی اور غیر کشمیریوں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے،بھارت کے غاصبانہ اقدامات سے کشمیری اپنی سیاسی اور ثقافتی شناخت کھو رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے،بھارت رواں سال ایل او سی پر 2700 خلاف ورزیاں، 25 شہری شہید، 200 زخمی کر چکا، اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کے تحت سلامتی کونسل کی کچھ اہم ذمہ داریاں ہیں،ھارت کو مجرمانہ نوآبادیاتی منصوبے سے روکنا بھی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے،کشمیریوں کو انکا کا حق خودارادیت دیا جائے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نائجرمیں منعقد ہونے والی اوآئی سی کونسل آف فارن  منسٹرز (سی ایف ایم) کے سہ روزہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے اس سہ روزہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ، مجھے بہت سے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے اوراہم امورپرپاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع بھی میسرآئے گا۔ پاکستان نے کچھ قراردادیں مرتب کی ہیں جنہیں اس اجلاس میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان تذبذب کا شکارہیں، پاکستان کا اس حوالے سے بہت واضح اور ٹھوس موقف رہا ہے۔ اس اجلاس میں امریکا اورمشرق وسطیٰ سمیت عالمی منظر نامے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کرنے اورپاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع میسرآئے گا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved