Nov 26, 2020 01:15 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Business associations Strict action plan has been announced in case of non-compliance with the demands
کراچی، کورونا پابندیاں لاگو کرنے کے حوالے سے کراچی کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو بھتر گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا
وبائی مرض کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کراچی کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار کے حوالے سے طے شدہ اوقات کار ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اوقات کار تبدیل کرکے صبح دس سے رات کے آٹھ بجے تک کرے۔ اگر مطالبات نہ مانے تو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔
کراچی کے تاجروں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن سندھ حکومت تعصب پر مبنی فیصلے کر رہی ہے۔