Nov 26, 2020 01:31 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Karachi- CAA issued a new travel guideline on corona virus, Passengers from abroad have been divided into two categories instead of three.
کراچی، کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے تین کے بجائے دو کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے اور سی اے اے نے کیٹیگری سی کو ختم کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگا پور کو کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا ہے اور کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کرکے 22 کردی گئی ہے جب کہ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، جنوبی کوریا، سعودی عرب، سینیگال، سری لنکا اور ویتنام بھی شامل ہیں۔
کیٹیگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا اور کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی کرانا ہوگا جب کہ کیٹیگری بی میں آنے والے ممالک سے مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔
سی اے اے نے کہا ہے کہ تمام بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں کو نئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا لازم ہے اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھی پر کرنا لازمی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی ایڈوائزری 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی۔